تاثیر 29 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 29 جون : کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے پریاگ راج مہاکمبھ میں بھگدڑ کے دوران پیش آنے والے حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی بے وقت موت اور بہت سے لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر دل دہلا دینے والی ہے۔
کانگریس لیڈر کھڑگے نے اپنی ایکس پوسٹ میںہلاک ہونے والے عقیدت مندوں کے اہل خانہ سے گہرے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی کئی اہم اسنان باقی ہیں۔ اس کے لیے بندوبست کو بہتر کیا جائے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔