تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
امپھال، 25 جنوری : منی پور پولیس، سی آر پی ایف، محکمہ جنگلات اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی مشترکہ ٹیم نے سیکول تھانہ علاقہ کے لنگجانگ گاؤں کی پہاڑیوں میں غیر قانونی افیون کی کاشت کے خلاف مہم چلائی۔ اس دوران تقریباً 35 ایکڑ پر پھیلی ہوئی افیون کی غیر قانونی کاشت کو تلف کیا گیا۔اس سلسلے میں مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔