ہندوستان مارچ 2025 میں برکس یوتھ کونسل انٹرپرینیورشپ ورکنگ گروپ میٹنگ کی میزبانی کرے گا

تاثیر 31  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 31 جنوری : ہندوستان مارچ 2025 میں برکس یوتھ کونسل انٹرپرینیورشپ ورکنگ گروپ میٹنگ کی میزبانی کرے گا۔ نوجوانوں کے امور کا محکمہ، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت اس میٹنگ کا انعقاد 3 سے 7 مارچ 2025 تک کرے گی۔ میٹنگ کا مرکزی موضوع “پائیدار ترقی کے لیے نوجوانوں کی صنعت کاری” ہوگا، جس میں برکس ممالک کے تقریباً 45 نوجوان مندوبین شرکت کریں گے۔
اس میٹنگ کا مقصد برکس ممالک کے درمیان انٹرپرینیورشپ کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا اور نوجوان کاروباری افراد کو پالیسیوں، پروگراموں اور مواقع سے جوڑنا ہے۔ ورکنگ گروپ میں، برکس یوتھ کونسل کے نمائندے اپنے اپنے ممالک کے تجربات کا اشتراک کریں گے اور نئے ایکشن پلان، پالیسی تعاون اور بین الاقوامی کاروباری مواقع پر تبادلہ خیال کریں گے۔
اجلاس سے قبل 8 رن اپ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا اجلاس سے قبل ملک بھر میں 8 رن اپ ایونٹس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں میں انٹرپرینیورشپ کی اہمیت کو فروغ دیا جا سکے۔ ان پروگراموں میں یونیورسٹیوں اور کالجوں میں انٹرپرینیورشپ سے متعلق موضوعات پر پینل ڈسکشن، مذاکرے اور مباحثے ہوں گے۔