یوم جمہوریہ پریڈ کے استقبال کے لیے کرتویہ پتھ تیار

تاثیر  25  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 25 جنوری: قومی تہوار یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی دارالحکومت کے تاریخی کرتویہ پتھ پر 26 جنوری کی صبح دنیا ہندوستان کے ثقافتی تنوع اور فوجی صلاحیت کا مشاہدہ کرے گی۔ اس سال یوم جمہوریہ آئین کے نفاذ کے 75 سال مکمل ہونے پر منایا جارہا ہے اور اس میں عوام کی شرکت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ تقریب کے مہمان خصوصی انڈونیشیا کے صدر پرابولو سبینتو ہوں گے۔
سکریٹری دفاع راجیش کمار سنگھ کے مطابق،انڈونیشیا سے 160 رکنی مارچنگ دستہ اور 190 رکنی بینڈ دستہ کرتویہ پتھ پر موجود ہندوستانی مسلح افواج کے دستوں کے ساتھ پریڈ میں حصہ لے گا۔ مختلف ریاستوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور مرکزی حکومت کی وزارتوں اور محکموں کی 31 جھانکیاںحصہ لیں گے۔ جھانکیوں کا تھیم ’سنہرا ہندوستان: وراثت اور ترقی ‘ہے۔