مومن وقار احمد نذیر احمد کتابی کو ” راشٹر یہ اکاتمتا پرسکار

تاثیر  08  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھیونڈی ( شارف انصاری ):- الحمراء ایجوکیشنل سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری اور انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول، ناگاؤں، سلامت پورہ، بھیونڈی کے چیئر مین مومن وقار احمد نذیر احمد کتا بی کو ان کی گراں قدر اور مخلصانہ تعلیمی، سماجی اور انتظامی خدمات کے اعتراف میں بروز اتوار 5 جنوری 2025 کو بھاؤنا بہوادشیہ سنستھا،ناسک کی جانب سے ایک پروقار تقریب میں راشٹر یہ اکاتمتا پرسکار25-2024 تفویض کیا گیا۔اس خوشی کے موقع پرالحمرا ایجوکیشنل سوسائٹی کے صدر خالد فرید انصاری و جملہ عہدیداران واراکین،ہیڈمسٹریس و جملہ تدریسی و غیر تدریسی اسٹاف انصاری صافیہ گرلز ہائی اسکول، عائشہ صدیقہ گرلز اردوپرائمری اسکول، انصار پری پرائمری اسکول،اور فرید میموریل گرلز انگلش میڈیم پری پرائمری،پرائمری اسکول اور جونیئر کالج کے جملہ اسٹاف اور متعلقین کی جانب سے پر خلوص مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔