ممبئی حملے کا گناہ گار تہور رانا کو ہندوستان لایا جائے گا

تاثیر  25  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن، 25 جنوری : امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں جیل میں بند دہشت گرد تہور رانا کو اب ہندوستان لانے کی پیچیدگیاں دور ہوگئی ہیں۔ امریکی سپریم کورٹ نے تہور رانا کو ہندوستان کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔ 63 سالہ تہور رانا کو 2008 میں ہندوستان کی اقتصادی راجدھانی ممبئی میں 26/11 کے دہشت گردانہ حملوں کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔ امریکی سپریم کورٹ نے اس کی سزا کے خلاف نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔
ممبئی حملوں کا گناہگار رانا نے 13 نومبر کو امریکہ کی سپریم کورٹ میں یہ درخواست دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے ڈونالڈ ٹرمپ کے امریکی صدر کے طور پر حلف اٹھانے کے ایک دن بعد 21 جنوری کو اسے مسترد کر دیا ۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ درخواست قابل قبول نہیں ہے۔ امریکہ کی سپریم کورٹ نے حکم نامہ ر نمبر (21/01/2025) میں درخواست کو مسترد کر دیا اور اس کی ہندوستان حوالگی کی منظوری دی۔