تاثیر 27 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مظفر پور، 27/ جنوری (وجاہت ، بشارت رفیع) 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اسلامیہ ڈگری کالج شاہ پور کانٹی مظفر پور میں جھنڈا فہرایا گیا، شاہپور کے مکھیا متھلیس پاسوان کے ہاتھوں جھنڈا فهرایا گیا، اس موقع پر موجود رہے کالج کے بانی و سیکرٹری جناب نور عالم خان، نائب صدر افضال احمد خان، ملت تعلیمی سوسائٹی جوائن سیکرٹری ساجد انور ، ڈاکٹر نور عالم خان نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کی ازادی کے لیے ہمارے جوانوں نے اپنے خون کا بلیدان دیا ہے ہم ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسلامیہ ڈگری کالج ترہت کمشنری کا واحد اقلیتی کالج ہے اسلئے ہماری ذمہ داری ہے کہ یہاں کے طالب علم کو بہتر تعلیم ملے بہتر تعلیم کا نظام ہو اور ملک کے اقلیتی طبقہ نے بھی ملک کی ترقّی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے ، جوائن سیکرٹری ساجد انور نے اپنے بیان میں بتایا کہ ملک تبھی آگے بڑھے گا جب ہم سب جات دھرم کے بھید بھاؤ کو بھول کر ایک ساتھ رہیں گے اور ملک کی کامیابی کے لیے ایک ساتھ کام کریں گے۔
مکھیا متھلیس پاسوان نے کہا ہماری دلی خواہش ہے کہ ہمارے علاقے کا یہ کالج دین دوگنی رات چوگنی ترقی کرے اس کے لیے ہم کوشش کریں گے انہوں نے کالج میں خوبصورت کھیل میدان بنانے کا بھی وعدہ کیا،
کالج کے پرنسپل واسودیو بھگت نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، اس تقریب میں شامل ہوئے، سدس جاوید عالم، پروفیسر محمد نوح، ستیش کمار، شہید آزاد، ونی کمار، محمود عالم، بهونو ملک، پپو خان، ڈاکٹر پرویز ہاشمی، رضوان احمد، نیتو کماری،
کالج کے سبھی ٹیچنگ نن ٹیچنگ اسٹاف،

