تاثیر 25 جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکتہ، 25/ جنوری (تاثیر بیورو) ہندوستان کے 76 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر وزیر برائے فوڈ پروسیسنگ انڈسٹریز اور باغبانی کے مسٹر اروپ رائے نے آنجہانی فوٹو جرنلسٹ رانی رائے کو بعد از مرگ استقبال دیا۔
وزیر اروپ رائے نے ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 60 میں منعقدہ ایک تقریب میں آجکل کی آنجہانی فوٹو جرنلسٹ رانی رائے کے چھوٹے بھائی مرتنجے رائے اور ان کی بہن ہمادری گھوش کو ایک یادگار پیش کیا۔
اس تقریب میں بالی اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے رانا چٹرجی، ہاوڑہ میونسپل کارپوریشن، وارڈ نمبر 60 کےآ سابق میونسپل نمائندہ سیما بھومک اور پینٹر دیباکر چکرورتی موجود تھے۔