اے آئی کا استعمال کریں لیکن اس کے غلام نہ بنیں۔ مکیش امبانی

تاثیر 29  جنوری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

 صدی کے آخر تک ہندوستان دنیا کا سب سے خوشحال ملک بن جائے گا ۔ مکیش امبانی
پنڈت دین دیال انرجی یونیورسٹی کی کنووکیشن تقریب میں طلبا سے مکیش امبانی کا خطاب

گاندھی نگر، 29 جنوری، 2025۔ ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی بھی مصنوعی ذہانت پر بحث میں اب شامل ہوگئے ہیں۔ مصنوعی ذہانت کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آپ کو چیٹ جی پی ٹی ضرور استعمال کرنا چاہیے لیکن یاد رکھیں کہ ہم مصنوعی ذہانت سے نہیں بلکہ اپنی ذہانت سے آگے بڑھیں گے اور آپ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ وہ یہاں پنڈت دین دیال انرجی یونیورسٹی کی کنووکیشن تقریب میں طلبا سے خطاب کررہے تھے۔
طلباء کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میں اپنے نوجوان طلباء کو ایک مشورہ دینا چاہتا ہوں۔ آرٹیفیشل انٹیلی جنس کو بطور ٹول استعمال کرنے میں ماہر ہونا چاہیے لیکن اپنی ذہانت کو استعمال کرنا نہ بھولیں۔ اس یونیورسٹی سے نکلتے ہی آپ کو اس سے بھی بڑی ‘یونیورسٹی آف لائف’ میں داخلہ لینا پڑے گا۔ جہاں نہ کیمپس ہوگا، نہ کلاس روم اور نہ پڑھانے کے لیے اساتذہ۔ آپ زندگی میں صرف اپنے بل بوتے پر ہی آگے بڑھ سکیں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے مکیش امبانی نے کہا، “پنڈت دین دیال انرجی یونیورسٹی کا جنموزیر اعظم کی غیر معمولی دور اندیشی کا نتیجہ ہے۔ بیس سال پہلے انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کہ گجرات توانائی اور توانائی کی مصنوعات میں ملک کی قیادت کرے۔ گجرات کو عالمی معیار کے انسانی وسائل کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور اس طرح یہ سرکردہ یونیورسٹی قائم ہوئی تھی۔” ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ مکیش امبانی پنڈت دین دیال انرجی یونیورسٹی کے بانی صدر اور چیئرمین ہیں۔
کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے مکیش امبانی نے دعویٰ کیا کہ ’’میں واضح طور پر دیکھ سکتا ہوں کہ ہندوستان اس صدی کے اختتام سے پہلے دنیا کا سب سے خوشحال ملک بن جائے گا۔ دنیا کی کوئی طاقت ہندوستان کی ترقی کے سفر کو نہیں روک سکتی۔