تاثیر 27 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
جموں, 27 فروری: ڈوڈہ ضلع کے ٹھاٹھری علاقے میں جمعرات کی صبح پیش آئے سڑک حادثے میں کم از کم پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ایک ایکو گاڑی زیر نمبر جے کے 06 سی 1947 چھیرا سے ٹھاٹھری جاتے ہوئے ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر تقریباً بیس فٹ گہرائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ مسافر زخمی ہو گئے۔حادثے کے فوراً بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا اور تمام زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر پی ایچ سی ٹھاٹھری منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔