تاثیر 21 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بھج، 21 فروری : بھج-مندرا روڈ پر کیرا گاؤں کے قریب تین گاڑیوں کے ٹکرانے سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ اس حادثے میں 15 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ خبر لکھے جانے تک جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
معلومات کے مطابق، بھج-مندرا ہائی وے پر بابیہ گاؤں کے قریب ایک کنٹینر کو اوور ٹیک کرتے وقت منی بس سامنے سے آ رہے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ بس کے پرخچے اڑ گئے۔ حادثہ ہوتے ہی لوگوں نے ہائی وے پر چیخ و پکار شروع کردی۔ اس حادثے میں بس میں سوار پانچ افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور 15 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو بھج کے ایک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔