ایڈووکیٹ ترمیمی بل برطانوی ذہنیت والا قانون : بار کونسل

تاثیر 21  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

کانپور، 21 فروری : مرکز میں مجوزہ ایڈوکیٹ ترمیمی بل 2025 برطانوی ذہنیت والا قانون ہے۔ وکلاء کی طرف سے اس بل کی مکمل مخالفت کی جا رہی ہے۔ آج بار ایسوسی ایشن نے وزیر قانون ارجن میگھوال کا پتلا جلا کر حکومت کو اپنا پیغام دینے کی کوشش کی ہے۔ بار کونسل کے رکن اکنج مشرا نے جمعہ کو یہ باتیں کہیں۔
ایڈووکیٹ ترمیمی بل کو لے کر ملک بھر کے وکلاء میں غصہ دیکھا جا رہا ہے۔ کانپور میں بھی وکلاء اور بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ زیراہتمام سینکڑوں وکلاء نے عدالت کے شتابدی گیٹ سے کلکٹریٹ آفس تک جلوس نکال کر بل کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران مرکزی وزیر قانون ارجن میگھوال کا پتلا جلایا گیا اور نعرے لگائے گئے۔ وکلاء نے الزام لگایا کہ مرکزی حکومت من مانی طور پر وکلاء کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔ حکومت انصاف کے اس مندر میں اپنے نمائندے لگانا چاہتی ہے۔