تاثیر 06 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
شیو پوری، 6 فروری :۔ بھارتی فضائیہ کا ایک لڑاکا طیارہ میراج 2000 جمعرات کو مدھیہ پردیش کے شیو پوری ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔ آسمان پر اڑنے والا لڑاکا طیارہ اچانک ایک کھیت میں گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں پائلٹ محفوظ ہیں۔ حادثے کے بعد زخمی پائلٹ کی تصویر بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ موبائل پر کسی سے بات کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ یہ ٹوئن سیٹر میراج 2000 تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے فوری طور پر ایک ٹیم کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔
آج دوپہر 2.40 بجے ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ میراج-2000 شیو پوری ضلع کی نرور تحصیل کے تحت گاوں بہریٹا سانی میں کسانوں کے کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا اور آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے طیارہ جل کر راکھ ہوگیا۔ دھواں دیکھتے ہی گاوں کے لوگ موقع کی طرف بھاگنے لگے۔ کچھ ہی دیر میں گاوں والوں کی بھیڑ موقع پر جمع ہو گئی۔ تاہم طیارے میں سوار دونوں پائلٹ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ پائلٹس کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے۔