تاثیر 23 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
لکھنؤ، 24 فروری : لکھنؤ میں ودھان بھون کے گیٹ نمبر پانچ پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب ایک بزرگ جوڑے نے خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ سیکورٹی اہلکاروں نے اسے بچا کر حضرت گنج پولیس کے حوالے کر دیا۔
یوپی اسمبلی میں بجٹ اجلاس جاری تھا۔ اس کے پیش نظر ودھان بھون میں پولیس کے سخت انتظامات ہیں۔ اسی دوران کانپور کے بلہور کے رہنے والے راکیش دوبے اپنی بیوی نرملا کے ساتھ ودھان بھون کے گیٹ نمبر پانچ پر پہنچے۔ وہ خود پر آتش گیر مادہ پھینکنے ہی والے تھے کہ موقع پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے دونوں کو پکڑ کر حضرت گنج پولیس کے حوالے کر دیا۔