تاثیر 22 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
بیگوسرائے،22فروری:بہار کے بیگوسرائے میں اس وقت زبردست ہنگامہ ہوا جب بجلی کا بقایا بل کی وجہ سے بجلی کا کنکشن کاٹ دیا گیا۔ اس واقعہ سے ناراض کچھ صارفین نے محکمہ کے ملازمین کو یرغمال بنا کر ان کی پٹائی کی اور ایک خاتون کو بھی یرغمال بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔
اس واقعہ میں بجلی مستری اور جے ای ای نے بھاگ کر جان بچائی۔ جن کا علاج بیگوسرائے صدر اسپتال میں کرایا۔ وہیں خاتون جے ای ای کے ذریعہ چار لوگوں کے خلاف معاملہ تھانہ میں درج کرایا گیا ہے۔
واقعہ لاکھوں تھانہ علاقہ کا ہے۔ جمعہ کے روز تین بجے تقریباً ٹیم کارروائی کیلئے گاو?ں میں پہنچی تھی۔ محکمہ بجلی کی ٹیم ریکوری کے لیے بجلی کے بڑے بل ڈیفالٹر کے گھر گئی تھی۔ رقم ادا نہ کرنے یا کوئی جواب نہ دینے والوں کے کنکشن منقطع کرنے کی کارروائی کی گئی۔