تاثیر 22 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 22 فروری:راجدھانی پٹنہ کے پیربہور تھانہ علاقے میں بیوی کا قتل کر کے ایک کانسٹیبل فرار ہو گیا ہے۔ مقتولہ کا نام دیپیکا بھارتی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم دھننجے بہار پولیس کا 2011 بیچ کا کانسٹیبل ہے اور پولیس لائن میں تعینات ہے۔ وہ صرف دو ماہ قبل پی ٹی سی کی ٹریننگ سے واپس ا?یا تھا۔
دھننجے اہلیہ کے ساتھ تھانہ کے پیچھے سرکاری کوارٹر کی دوسری منزل پر رہتا ہے۔ اس کا اپنی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑے کے بعد سپاہی نے بیوی کا گلا دبا کر قتل کردیا۔ پولیس نے بند کمرے کا تالا توڑ کر مقتولہ کی لاش نکا لی۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔ ایف ایس ایل کی ٹیم جائے وقوعہ پر تفتیش کر رہی ہے۔ دو دن پہلے میاں بیوی مہا کمبھ اسنان کرکے پریاگ راج سے واپس ا?ئے تھے۔ ایک 5 سال کی لڑکی ہے جسے کمبھ پر جانے سے پہلے اس کی نانی کے گھر بھیج دیا گیا تھا۔ دونوں کی شادی سال 2016 میں ہوئی تھی۔ متوفی کے اہل خانہ کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔
ٹاو?ن اے ایس پی دکشا نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم دھننجے کمار سنگھ ابھی تک مفرور ہے۔ پولیس مسلسل چھاپہ مار رہی ہے۔