مدھیہ پردیش اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 سے 24 مارچ تک

تاثیر 06  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 6 فروری : مدھیہ پردیش کی سولہویں اسمبلی کا بجٹ اجلاس 10 مارچ سے شروع ہو کر 24 مارچ تک جاری رہے گا۔ اس 15 روزہ اجلاس میں ایوان کے کل نو سیشن ہوں گے، جن میں اہم سرکاری امور انجام دئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں گورنر منگو بھائی پٹیل کی طرف سے منظور شدہ ایک نوٹیفکیشن جمعرات کو اسمبلی سکریٹریٹ نے جاری کیا ہے۔
اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری اے پی سنگھ نے کہا کہ مدھیہ پردیش کی 16ویں اسمبلی کا یہ پانچواں اجلاس ہوگا۔ اس اجلاس کے لیے 19 فروری تک اسمبلی سکریٹریٹ میں پرائیویٹ بلوں اور 6 مارچ تک غیر سرکاری قراردادوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں گی، جبکہ 4 مارچ کو صبح 11 بجے سے شام 4 بجے تک اسمبلی میں تحریک التواء￿ ، توجہ دلاو نوٹس، جابطہ 267-اے کے تحت معلومات حاصل کی جائیں گی۔