تاثیر 21 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
حیدرآباد، 21 فروری : وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے جمعہ کونارائن پیٹ ضلع کے اپک پلی میں ایک منفرد اقدام کے تحت خواتین کے زیر انتظام پٹرول پمپ کا افتتاح کیا۔ یہ پٹرول پمپ بی پی سی ایل کمپنی کے تعاون سے مکمل طور پر خواتین کے ذریعے چلایا جائے گا اوراپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جو خواتین کی خودمختاری اور روزگار کے فروغ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔
افتتاحی تقریب سے وزیراعلی ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت تلنگانہ، سماج کا نصف حصہ خواتین کو خودمختاراورخوشحال بنانے کے لیے سنجیدہ ہے اور اپنے منصبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے درکار ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا ملک میں پہلی بارمہیلا گروپ کے تحت پٹرول پمپ کا قیام ایک خوش آئند قدم ہے ہماری حکومت خواتین کی ترقی اور بہبود کو اولین ترجیح دے گی اور انہیں ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔