دہلی انٹرنیشنل لیدر ایکسپو کا 20 اور21 فروری کو یشو بھومی کنونشن سینٹر میں ہوگا انعقاد

تاثیر 06  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 فروری : چمڑے کی برآمدات کی کونسل (سی ایل ای) دہلی انٹرنیشنل لیدر ایکسپو 2025 کا انعقاد 20 اور21 فروری کو دارالحکومت نئی دہلی کے یشو بھومی کنونشن سینٹر، دوارکا میں کرنے جا رہی ہے۔ دہلی انٹرنیشنل لیدر ایکسپو ‘ میک ان انڈیا’ اور ‘اتم نر بھر بھارت’ کے اقدامات کے ساتھ مل کر برآمدات اور روزگار کو فروغ دے گا۔
وزارت تجارت اور صنعت نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ دہلی انٹرنیشنل لیدر ایکسپو، یشو بھومی کنونشن سنٹر میں منعقد ہونے والا ایک بڑا بزنس ٹو بزنس ایونٹ ہے۔ یہ مینوفیکچررز اور برآمد کنندگان کو ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی خریداروں کو اپنے تازہ ترین مجموعوں، اختراعات اور صلاحیتوں کو منظر عام پر لا سکیں۔لیدر ایکسپورٹ کونسل کے چیئرمین راجندر کمار جالان نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں کیے گئے اعلانات ہندوستان کے چمڑے اور جوتے کے شعبے کے لیے اہم ہیں، جو ‘میک ان انڈیا’ اور ‘ آتم نر بھر بھارت’ اقدامات کے تحت تیزی سے ایک عالمی مینوفیکچرنگ اور سورسنگ ہب کے طور پر ابھر رہا ہے۔ سی ایل ای کا مقصد 2030 تک کاروبار میں 47 بلین ڈالرتک پہنچنا ہے۔ اس میں سے 13.7 بلین امریکی ڈالر برآمدی شعبے کے لیے ہیں۔