میٹرو روٹس پر تیز رفتار انٹرنیٹ لانے کے لیے ڈی ایم آر سی نے بیک ہال ڈیجیٹل کے ساتھ شراکت داری کی

تاثیر 21  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 فروری : دہلی میٹرو ریل کارپوریشن (دی ایم آر سی) نے جمعہ کے روز میسرز بیک ہال ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ساتھ تمام میٹرو کوریڈورز میں ہائی- اسپیڈ آپٹیکل فائبر نیٹ ورک قائم کرنے اور برقرار رکھنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ پروجیکٹ دہلی-این سی آر میٹرو نیٹ ورک میں انٹرنیٹ کنیکٹی وٹی کو بہتر بنائے گا۔
اس پہل کے ایک حصے کے طور پر، میسرز بیک ہال ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈایئرپورٹ لائن سمیت تمام میٹرو لائنوں پر 700 کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل بچھائے گا۔ رول آؤٹ مراحل میں ہوگا، جس میں پنک اور میجنٹا لائنز سب سے پہلے لائیو ہوں گی اور باقی اگلے چھ مہینوں میں تیار ہونے کی امید ہے۔