تاثیر 06 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 06 فروری:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج پرگتی یاترا کے چوتھے مرحلے میں شیخ پورہ ضلع کے گھاٹ کسمبھا بلاک کے نو تعمیر مکھیا، سرپنچ، پنچایت ٹریننگ سینٹر (ڈی پی آرسی) کے بغل میں تعمیر پروگرام کے مقام سے 13324.46 لاکھ روپے کی کل 172 ترقیاتی اسکیموں کا ریمورٹ کے توسط سے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ اس میں 9633.44 لاکھ روپے کی 120 اسکیموں کا افتتاح اور 3671.02 کروڑ روپے کی 52 اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھنا شامل ہے۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ا?ج شیخ پورہ ضلع کے گھاٹ کسمبا بلاک میں مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے گگور گاؤں میں 9.92 لاکھ روپے کی لاگت سے اسپورٹس کمپلیکس کے ترقیاتی کاموں اور 14.99 لاکھ روپے کی لاگت سے راجیو گاندھی سروس سینٹر کی تزئین کے کام کا نام پلیٹ کی نقاب کشائی کرکے افتتاح کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسپورٹس گراؤنڈ کا معائنہ کیا اور وہاں موجود کھلاڑیوں سے بات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔