میڈیکل این آر آئی کوٹہ میں بدعنوانی، سلی گڑی میں منشیات فروش کے گھر پر ای ڈی کا چھاپہ

تاثیر 20  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن[

سلی گوڑی، 20 فروری:ای ڈی (انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ) نے سلی گڑی کے حاکم پاڑہ میں چھاپے مارے ہیں۔ جمعرات کو ای ڈی کے اہلکاروں نے وارڈ نمبر 16 میں کھیلا گھر موڑ سے متصل علاقے میں منشیات فروش سہدیو گھوش کے گھر پر چھاپہ مارا۔ اس کے بھائی پرمل گھوش اور آنند گھوش گھر میں سہدیو کے ساتھ رہتے ہیں۔ جبکہ اس کا دوسرا بھائی واسودیو یہاں نہیں رہتا۔
ای ڈی ذرائع کے مطابق، ریاست بھر میں فرضی این آر آئی سرٹیفکیٹس کے خلاف مہم کے ایک حصے کے طور پر، مرکزی ایجنسی کے اہلکار جمعرات کو جانچ کے لیے سلی گوڑی پہنچے۔ میڈیکل کالجوں میں داخلے کے لیے این آر آئیز کے بچوں کے لیے سیٹیں مخصوص ہیں۔