پی ایم مودی 10 فروری کو ملک بھر کے طلباءکے ساتھ ‘پریکشا پہ چرچا’ پر بات کریں گے

تاثیر 06  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 6 فروری: وزیر اعظم نریندر مودی 10 فروری کو صبح 11 بجے پریکشا پہ چرچا (پی پی سی) کے 8ویں ایڈیشن میں ملک بھر کے طلباء، والدین اور اساتذہ کے ساتھ بات چیت کریں گے اور امتحان کی تیاری، تناؤ کے انتظام اور ذاتی ترقی کے بارے میں بصیرت فراہم کریں گے۔ اس بار پروگرام پریکشا پہ چرچا’ ایک نئے انداز میں منعقد کیا جائے گا۔ وزیراعظم کے ساتھ ساتھ کھیل، فلموں اور روحانیت کی دنیا کی نامور شخصیات بھی طلباء کی رہنمائی کریں گی۔ ان میں ایم سی میری کوم، اونی لیکھارا، دیپیکا پدوکون، وکرانت میسی، بھومی پیڈنیکر اور سدھ گرو جیسی نامور شخصیات شامل ہیں۔
وزارت تعلیم نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ اس سال ہر ریاست اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سے 36 طلباء کا انتخاب کیا گیا ہے، جو ریاستی اور یونین ٹیریٹری بورڈ کے سرکاری اسکولوں، کیندریہ ودیالیہ، سینک اسکولوں، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں، سی بی ایس ای اور نوودیا ودیالیہ سے ہیں۔ ان میں سے کچھ طلباء پریرنا اسکول پروگرام کے سابق طالب علم، کلا اتسو اور ویر گاتھا کے فاتح ہیں۔ ان طلباء￿ کا انتخاب براہ راست وزیر اعظم سے رابطہ قائم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔