غازی آباد میں چلتی کار میں خاتون کے ساتھ اجتماعی عصمت دری، ایف آئی آر درج

تاثیر 27  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

غازی آباد، 27 فروری : دہلی سے متصل غازی آباد میں بدھ کی رات تین نوجوانوں کے ذریعہ ایک لڑکی کے اغوا اور وحشیانہ حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس حوالے سے متاثرہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ نوجوانوں نے نہ صرف اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی بلکہ اس سے پہلے اسے نشہ آور انجکشن بھی لگایا۔ جب اس نے احتجاج کیا تو انہوں نے اس کے جسم پر آتش گیر کیمیکل بھی ڈال دیا۔ اس کے بعد وہ اسے ریلوے کراسنگ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ اس سلسلے میں دیپک چوہان عرف موہتی اور ویبھو چوہان اور ایک اور نامعلوم شخص کے خلاف کوی نگر پولس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ تاہم پولیس کی ابتدائی تفتیش میں معاملہ مشکوک معلوم ہوتا ہے۔ اے سی پی سواتنتر کمار سنگھ کا کہنا ہے کہ معاملے کی گہرائی سے جانچ کی جا رہی ہے۔