تاثیر 27 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ27 فروری : گورنمنٹ اردو لائبریری کے مجلس منتظمہ کی ایک اہم نشست آج ارشد فیروز ، چیرمین، گورنمنٹ اردو لائبریری کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس نشست میں گزشتہ کاروائی کی توثیق کرائی گئی ۔اور باقی ماندہ کاموں کوجلد پورا کرنے کی ہدایت دی گئی ۔
آج کی نشست میں آفس میں انکم ٹیکس ، جی ایس ٹی ریٹرن فائل کرنے کیلئے مقامی چارٹرڈ اکائونٹنٹ سے موصول کو ٹیشن پر غور وخوض کیا گیا اور یہ فیصلہ ہوا کہ ان میں سے کسی مناسب سی اے کو ہی متعین کیا جائے جو کام کو بہتر طور پر انجام دے سکے ۔ لائبریری کی نئی عمارت میں حفاظتی انتطامات کے تحت دو سیکوریٹی گارڈ اور نئی اور پرانی عمارت میں صاف صفائی کیلئے سوئیپر کو رکھنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ نئی اور پرانی عمارت کے بجلی کے کاموں کو بجلی مستری کو آن کال بلانے کیلئے ایک پینل کی تشکیل کا بھی فیصلہ ہوا۔ نئی عمارت کو ٹیلی فون کے ذریعہ پرانی عمارت سے جوڑنے کیلئے انٹر کوم لگانے کو بھی منظور کیا گیا ۔ نئی عمارت کو فرنیچر سے سجانے پر بھی غورو خوض ہوا۔ اس کے علاوہ نئی عمارت میں انورٹر لگانے کے ساتھ ساتھ پرانی عمارت اور نئی عمارت میں باقی ماندہ سی سی ٹی وی کو نصب کرنے کی تجویز منظور ہوئی۔ نئی عمارت میں ریفریجیٹر کی خریداری پر بھی غور و خوض ہوا۔ لائبریری کی نئی عمارت کے افتتاح کیلئے ممبران کی رائے لی گئی اور ابتدائی طور پر اپریل کے دوسرے یا تیسرے ہفتہ میں افتتاح کرانے کی تجویز منظور ہوئی ۔ فی الحال نئی عمارت میں فرنیچر نصب کرنے اور سجانے اور سنوارنے کا کام باقی ہے ۔
اس نشست میں مجلس منتظمہ کے ممبران ، اکبر رضا جمشید، ڈاکٹر سورج دیو سنگھ، سید شاہ مشہود احمد قادری ندوی ، ڈاکٹر اعجاز احمد ، ڈاکٹر وویک کمار رجک ، محمد نسیم الدین اورڈاکٹر انوارالہدیٰ، کے علاوہ انچارج لائبریری محمد اظہر الحق ، پرویز عالم اور شاہد الحق بھی شریک تھے ۔