کسان سمان سماروہ کاانعقاد 24فروری کو بھاگل پور میں ، وزیراعظم کریں گے شرکت

تاثیر 21  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 21 فروری : کسان سمان سماروہ 24 فروری کو بھاگلپور میںمنعقد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں وزیر اعظم نریندر مودی مہمان خصوصی ہوں گے۔ مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے جمعہ کو کرشی بھون میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں یہ معلومات دی۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ وزیر اعظم پی ایم کسان کی اس رقم کو ملک بھر کے تقریباً 9.80 کروڑ کسانوں کو منتقل کریں گے۔ کسان یوجنا کی گزشتہ 18ویں قسط میں، مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت نے 20,665 کروڑ روپے دیے تھے۔ اب 24 فروری کو 19ویں قسط میں 22,000 کروڑ روپے سے زیادہ براہ راست کسانوں کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے جائیں گے۔