تاثیر 08 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 8 فروری : جنگ پورہ اسمبلی حلقہ سے عام آدمی پارٹی کے امیدوار اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بی جے پی امیدوار ترویندر سنگھ مارواہ کو اس سیٹ سے جیت پر مبارکباد دی۔ سسودیا نے کہا کہ وہ چھ سو ووٹوں سے ہارے ہیں۔ عوام کا فیصلہ قابل قبول ہے۔ وہ جنگ پورہ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے انہیں خدمت کا موقع دیا۔
جنگپور سیٹ پر بی جے پی امیدوار ترویندر سنگھ کو 38,859 ووٹ ملے جبکہ ان کے قریبی حریف عام آدمی پارٹی کے منیش سسودیا کو 38,184 ووٹ ملے۔ کانگریس امیدوار فرہاد سوری تیسرے نمبر پر رہے۔ سوری کو 7,350 ووٹ ملے۔