تاثیر 12 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نیتا امبانی دنیا میں ہندوستان کے تعاون پر بات کریں گی
نئی دہلی، 12 فروری، 2025۔ ریلائنس فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن نیتا امبانی کو ہارورڈ یونیورسٹی کی باوقار ‘ سالانہ انڈیا کانفرنس’ میں کلیدی مقرر کے طور پر دعوت نامہ موصول ہوا ہے۔ نیتا امبانی ہارورڈ بزنس اسکول کے سابق ڈین نتن نوہریا کے ساتھ ہندوستان کے فن اور ثقافت کے مختلف پہلوؤں اور دنیا میں ہندوستان کی شراکت پر تبادلہ خیال کریں گی۔ ’بھارت سے دنیا تک‘ کے موضوع پر یہ کانفرنس 15-16 فروری کو امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقد ہوگی اور اس میں 1000 سے زائد مندوبین کی شرکت متوقع ہے۔
گذشتہکچھ عرصے سے، نیتا امبانی عالمی سطح پر ہندوستان کی سب سے بااثر آواز بن کر ابھری ہیں۔ ہارورڈ میں وہ ہندوستان کی نرم طاقت اور مطابقت کو نئے سرے سے دنیا کے سامنے پیش کریں گی۔ کانفرنس میں ٹیکنالوجی، آب و ہوا، اقتصادی ترقی، جمہوریت، سفارت کاری، ثقافتی تبادلے جیسے مسائل پر ہندوستان کے نقطہ نظر پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کانفرنس کا انعقاد ہارورڈ کے طلباء گزشتہ 22 سالوں سے کر رہے ہیں۔ یہ کانفرنس ایک ایسے ہندوستان کو اجاگر کرے گی جو نہ صرف دنیا کی ایک ابھرتی ہوئی سپر پاور ہے بلکہ جدیدیت اور ترقی سے بھی گہرا جڑا ہوا ہے، جس کا پیغام ’واسودھئیو کٹمبکم‘ ہے۔