بہار میں بھاگلپور-جمال پور ریلوے لائن کے درمیان ٹرین کی زد میں آنے سے دو خواتین سمیت ایک مرد کی موت 

تاثیر 06  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 06 فروری: بہار میں مالدہ ڈویزن کے تحت بھاگلپور-جمال پور ریلوے لائن پر رشی کنڈ ہالٹ کے قریب آج اپ گیا ہواڑہ ایکسپریس ٹرین کی زد میں آکر ایک مرد اور دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔مرنے والوں میں ویر پور تھانہ علاقہ کے رتن پور گاو?ں رہائشی 65سالہ رام روچی دیوی، بیٹا 42 سالہ امیت اور 65 سالہ اوشا دیوی شامل ہے۔ تمام مرنے والے رتن پور گاو ں کے رہنے والے ہیں۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تمام لوگ دیوگھر جمال پور ٹرین پکڑنے کے لیے آرہے تھے کہ وہ گیا ہواڑہ اپ ٹرین کی زد میں آگئے اور تینوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
تینوں ریلوے ٹریک کے کنارے مسخ شدہ حالت میں پڑے تھے۔ اطلاع ملتے ہی متوفی کے اہل خانہ اور گاوں والے موقع پر پہنچے ،مقامی ضلع انتظامیہ کے علاوہ پولیس انتظامیہ کو بھی اس کی اطلاع دی گئی۔
جمال پور ریلوے پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور لاش کو نکالاجارہا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق تینوں متوفی صبح دیوگھر جمال پور ٹرین پکڑنے کے لیے رشی کنڈ ہالٹ گئے تھے۔ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آکر ایک ہی خاندان کے ماں بیٹے سمیت تین افرادکی موت ہوگئی۔ روچی دیوی کے بیٹے منوج کمار نے بتایا کہ رشی کنڈ ہالٹ پر نہ تو پلیٹ فارم ہے اور نہ ہی کوئی فٹ اوور برج ہے جس کی وجہ سے ہر سال کئی لوگ ٹرینوں کی زد میں آکر ہلاک ہو جاتے ہیں۔