سیمنٹ سے بھری پک اپ گاڑی پلٹی، دبنے سے 2 مزدور جاں بحق، 3 زخمی

تاثیر 28  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

شہڈول، 28 فروری:مدھیہ پردیش کے شہڈول ضلع میں جمعہ کی دوپہر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ یہاں جیت پور تھانہ علاقہ کے چکوڑیا گاوں میں پک اپ گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے الٹ گئی۔ حادثے میں دو مزدوروں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ ڈرائیور سمیت تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔
معلومات کے مطابق جیت پور کے ایک گودام سے میٹاڈور میں سیمنٹ لوڈ کیا گیا تھا۔ اسے کھامیڈول کی ایک دکان پر پہنچانا تھا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت کل 5 افراد سوار تھے۔ اس دوران چکوڑیا گاو?ں کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر سڑک کنارے پلٹ گئی۔ جانکاری سامنے ا?ئی ہے کہ پک اپ گاڑی میں سیمنٹ کے 50 بوری بھری ہوئی تھی۔ الٹنے کے دوران پک اپ پلر نمبر 26 سے ٹکرا گئی جس سے پلر بھی ٹوٹ گیا۔ حادثے میں دو مزدور گاڑی کے نیچے دب کر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ کے بعد مقامی لوگوں نے جیت پور پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی۔