تاثیر 27 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نوادہ 27/فروری(محمد امتیاز انصاری)
مجلس العلماء والامۃ فاؤنڈیشن نوادہ کی جانب سے ہرسال کی طرح امسال بھی غربا،فقراء،مساکین،محتاج اور ضرورت مند روزہ داروں کی شناخت کرمجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ فاؤنڈیشن کے ذمہ داروں کے ذریعہ رمضان کٹ تقسیم کیاجائے گا۔ تیاریوں کے لیے حکمت عملی اختیار کی جا رہی ہے۔ اس کے لئے اہم میٹنگ دفتر مجلس العلماء والامہ بوڑھیا ہوٹل گلی انصار نگر نوادہ میں منعقد ہوئی صدارت مولانا وصی احمد سلفی اور نظامت پروفیسرعتیق احمد نے کیا۔تنظیم کے آفس سیکریٹری عنایت اللہ قاسمی نے بتایا کہ میٹنگ میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ ایک کٹ 1500 سو روپے کا ہوگا جس میں کھجور،چنا،آٹا، چاول، چنادال،تیل، چینی، نمک، چوڑا، لڑوا بسکٹ، سویاں،لچھا، بیسن، چاءے پتی، مسور دال وغیر اشیاء خوردنی پرمشتمل ہو گا ،جس گاءوں میں رمضان کٹ دینا طے ہوگا وہاں کے ذمے دار کو بلا کر ان کی معرفت دیا جائے گا،رقم کی وصولیابی 6/رمضان تک کرلیاجاۓ گا،ملت کے تمام حضرات سے اپیل کی گءی کہ اپنے جیب سے مدد کریں اور اپنے دوستوں رشتے داروں سے بھی تعاون کراءیں، حاجی ثناء اللہ ڈمری نے 1500/روپے میٹنگ ہی میں نقد دےدیا،ساجد حسین امانواں نے پانچ ہزارروپے آن لائن دیا۔مجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ کے صدر مولاناوماسٹر وصی احمد سلفی نے کہا کہ شعبان کے آخری میں نبی کریم نے صحابہ کو خطاب فرمایا اس میں ایک جملہ یہ بھی فرمایا کہ رمضان کا مہینہ مواسات کا مہینہ ہے اور مواسات کا تعلق اپنی ذات کے علاوہ دوسروں کے ساتھ ہمدردی کرنا رحمدلی کا برتاؤ کرنا تعاون کرنا دوسروں کا سہارا بننا کمزوروں محروموں کی مددکرنا ہے اہل ایمان کے اندر ضرورت مندوں سماج کے غریبوں محتاجوں کے ساتھ ہمدردی کے صفات اور جذبات پیدا کرنا ہے اس ماہ میں روزہ رکھ کر مالدار لوگ بھوک کی شدت محسوس کرتے ہوئے مسکینوں کی بھوک اور ان کی فاقہ کشی نیز ایک دو وقت کھانا سے محروموں کی بھوک کا احساس پیدا کریں اور ان کے ساتھ مالی مدد و تعاون کا جذبہ پیدا کریں اسی کے پیش نظر ہرسال مجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ رمضان کٹ تقسیم کرتی ہے۔ مجلس العلماء والامہ ضلع نوادہ کے نائب صدر مولانا جہانگیر قادری نے ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے گزشتہ سال رمضان کٹ کے لیے مالی جانی وقتی صلاح و مشورے سے تعاون کیا انہوں نےملت اسلامیہ کے تمام افراد اشخاص اہل ثروت دلدار لوگوں سے رمضان کے لیے اپنی جیب سے دینے اور اپنے متعلقین دوست واحباب اور رشتہ داروں سے زیادہ سے زیادہ تعاون کرانے کی اپیل کی تاکہ امسال دوگنا رمضان کٹس تیار کر تقسیم کیاجاسکے۔ سیکریٹری عتیق احمد نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سخاوت رمضان میں تیز ہواؤں کی طرح ہر گھر پہنچتی تھی ہمیں بھی اس سنت کو اختیار کرنا چاہیے، سلف صالحین نے اسی وجہ سے مال جمع کرتے کہ رمضان آئے گا تو خود دوسروں کی ضرورت مندوں کی مدد کریں گے لہذا ہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ اپنے گاؤں محلےمیں غریبوں کی شناخت کریں اور ان کے افطار وسحرکا انتظام کریں،انہون نے بھی مسلمانوں سے اپیل کی کہ آپ حضرات اپنا مالی تعاون کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ غرباء فقراء مساکین محتاج اور ضرورت مندوں کے ساتھ ہمدردی کیاجاسکے۔ مجلس العلماء والامہ کے جنرل سیکریٹری حاجی ثناء اللہ ڈمری نے کہا کہ جو حضرات انفرادی طور پر کٹ بانٹتے ہیں بہت اچھی بات ہے یہاں کے اجتماعی تقسیم میں بھی شامل ہو جائیں تو نور علی نور۔میٹنگ میں مذکورہ بالا حضرات کے علاوہ ایڈووکیٹ رقیب خان ، جاوید اختر،حاجی وسیم بکسوتی، ارشاد بلخی، مولانا اجمل قادری،حاجی سید اصفہان لڈو، ماسٹر قمر الدین، حاجی زبیر چنو،حسنین شاہد،ڈاکٹرعبدالواحد، ساجدحسین امانواں وغیرہ قابل ذکر اشخاص شریکِ نشست تھے۔ عنایت اللہ قاسمی کے تلاوتِ قرآن کریم سے آغاز ہوا اور مولانا جہانگیر عالم قادری کے دعا پر اختتام پذیرہوا