سنبھل تشدد کے 14 مفرور ملزمان کے گھروں کی قرقی ہوگی

تاثیر 27  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

مرادآباد، 27 فروری : اتر پردیش کے سنبھل میں تین ماہ قبل ہوئے تشدد میں ملوث 14 ملزمین کے خلاف نخاسہ پولس اسٹیشن اٹیچمنٹ کی کارروائی کرے گا۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ کرشنا کمار بشنوئی نے جمعرات کو کہا کہ عدالت نے ان تمام 14 ملزمان کے غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیے ہیں۔ ان ملزمان کی تلاش جاری ہے تاہم وہ ابھی تک مفرور ہیں۔
دریں اثنا، سنبھل پولیس شہر میں 1978، 1986 اور 1992 میں ہوئے فسادات کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ رپورٹ تیار ہوتے ہی حکومت کو بھیج دی جائے گی۔
ایس پی کرشنا کمار بشنوئی کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ 23 جنوری کو جوڈیشل انکوائری کمیشن کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے 1978، 1986 اور 1992 کے فسادات کا شکار ہونے کی بات کی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان تین فسادات میں انہیں جان و مال کا نقصان ہوا ہے، لیکن انصاف نہیں ملا۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے مزید کہا کہ حکومتی سطح سے جو بھی ہدایات موصول ہوں گی اس کی بنیاد پر کارروائی آگے بڑھے گی۔ اسی بنیاد پر ان تینوں فسادات کی رپورٹ تیار کی جا رہی ہے۔ بتایا کہ مقدمات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔