تاثیر 21 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 21 فروری : انڈیاز گاٹ لیٹنٹ شو تنازعہ کیس میں مہاراشٹر سائبر سیل نے متنازعہ اداکارہ راکھی ساونت کو 27 فروری کو اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے۔ راکھی ساونت اس شو میں جج کے طور پر شامل رہ چکی ہیں۔ اسی طرح یوٹیوبر رنویر الہ آبادیہ کو بھی 24 فروری کو بیان دینے کے لیے دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔
سائبر سیل کے مطابق، رنویر الہ آبادیہ کے ساتھ شو کے پینل میں شامل یوٹیوبر آشیش چنچلانی کو بھی 24 فروری کو حاضر ہونے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ اسی طرح یوٹیوبر سمے رینا کو 18 فروری کو طلب کیا گیا تھا، تاہم وہ پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد مہاراشٹر سائبر سیل نے انہیں جمعرات کو دوبارہ سمن جاری کیا اور جلد از جلد پیش ہونے کی ہدایت دی۔