تاثیر 04 فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
واشنگٹن،04فروری:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے قریبی ’دوست‘ ایلون مسک کے فیصلوں سے متعلق تنازعات کے بعد بالخصوص جب سے’وفاقی حکومت کے ملازمین کی تعداد میں کمی کر کے اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے‘ پر اپنا کام شروع کیا تو یہ کام ان کے لیے مسائل پیدا کرنے کا باعث بنے۔ٹرمپ نے کل پیر کی شام کو وائٹ ہاؤس کے پریس بیانات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ ٹیسلا کے ’سی ای او‘ ایک اہم اتحادی اور ایک “خصوصی سرکاری ملازم” ہیں، لیکن انہوں نے زور دیا کہ وہ “ان کی منظوری کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرتے”۔
یہ پوچھے جانے پر کہ کیا مسک کو خفیہ دستاویزات تک رسائی حاصل ہے انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ان کی کمپنیوں اور ان کے حکومتی مشن کے درمیان مفادات کا تصادم ہے۔