مرکزی وزیر شیوراج نے اسمارٹ سٹی پارک میں پودا لگایا

تاثیر 22  فروری ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، 22 فروری :مرکزی زراعت اور کسان بہبود وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے روزانہ درخت لگانے کے اپنے عہد کے تحت ہفتہ کی صبح بھوپال کے اسمارٹ سٹی پارک میں اپنے خاندان کے ساتھ پودے لگائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ آئیے ہم سب مل کر زمین کو سرسبز و شاداب بنائیں اور ایک درخت ضرور لگائیں۔ درخت اور پودے ہمیں زندگی دیتے ہیں اور ہماری زمین کو سرسبز، خوبصورت اور خوشحال بناتے ہیں۔ آپ بھی خصوصی مواقع پر درخت ضرور لگائیں۔