تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
کولکاتہ ،23مارچ: آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز میتھیو ہیڈن کا ماننا ہے کہ رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کی جانب سے اس سال انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے لیے منتخب کی گئی ٹیم میں کچھ خاص ہے اور انھوں نے ہندوستانی آل راؤنڈر کرونال پانڈیا کے انتخاب کو بہترین انتخاب قرار دیا۔
آر سی بی نے ہفتہ کو موجودہ آئی پی ایل سیزن کے اپنے پہلے میچ میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو سات وکٹوں سے شکست دے کر اپنی مہم کا شاندار آغاز کیا۔ کرونال پانڈیا نے چار اوورز میں 29 رنز کے عوض تین وکٹ لیے جبکہ فل سالٹ (56)، وراٹ کوہلی (59) اور کپتان رجت پاٹیدار (34) نے مفید اننگز کھیلی۔