بھگوان کا درشن کرنے سے ایک الگ توانائی ملتی ہے: ہردیپ پوری

تاثیر 04  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

ایودھیا، 4 مارچ : مرکزی وزیر پٹرولیم ہردیپ سنگھ پوری نے منگل کو شری رام جنم بھومی مندر کا دورہ کیا اور بھگوان رام کی پوجا کی۔ اس کے بعد انہوں نے برہما کنڈ گرودوارہ میں ماتھا ٹیکا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ انہوں نے بھگوان رام کادرشن کیا۔ میں نے ہندوستان کے اندر بہت سفر کیا ہے، لیکن بھگوان کے درشن سے ایک الگ توانائی ملتی ہے۔ ہمارے گرو جی اور گرو گووند جی بھی ایودھیا آئے تھے۔ جب سناتن دھرم خطرے میں تھا، گرو گووند سنگھ جی جیسے لوگ آگے آئے۔ ایودھیا میں اچھی ترقی ہو رہی ہے، لیکن اس میں وقت لگے گا۔ مرکزی وزیر نے اس کے لئے پی ایم مودی اور وزیر اعلی یوگی کا شکریہ بھی ادا کیا مرکزی وزیر نے کہا کہ برہما کنڈ گرودوارہ کو تبدیل کیا جائے گا۔ ہم کچھ فنڈز کا بھی بندوبست کریں گے۔ آنے والے سالوں میں ملکی معیشت تیسرے نمبر پر پہنچ جائے گی۔ جب پی ایم مودی وزیر اعظم بنے تو معیشت دسویں نمبر پر تھی۔