تاثیر 03 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 3 مارچ:بہار قانون سازاسمبلی میں ریاستی وزیر خزانہ اور نائب وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری نیا?ج دوپہر کے کھانے کے وقفے کے بعد مالی سال 2025-26 کے لیے 3 لاکھ 16 ہزار 895.02 کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا۔ یہ گذشتہ مالی سال کے بجٹ سائز سے 38,169 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ بجٹ میں سب سے زیادہ 61000 کروڑ روپے تعلیم کے شعبے میں خرچ کیے جائیں گے۔بجٹ تقریر میں نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آئندہ مالی سال میں 2 لاکھ 60 ہزار روپے کی ا?مدنی حاصل کرنے کا ہدف ہے۔ یہ گذشتہ سال کے مقابلے 34 ہزار 33 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ بہار کے بجٹ میں اس بار اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے ریاست کی مسلسل ترقی کے لیے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا۔وزیر خزانہ سمراٹ چودھری نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں ریاستی حکومت تعلیم پر 60 ہزار 954 کروڑ روپے، صحت پر 20 ہزار 335 روپے، دیہی ترقی پر 16 ہزار 193 روپے، توانائی کے لیے 13 ہزار 483 کروڑ روپے، محکمہ سماجی بہبود اور دیگر محکموں پر 13 ہزار 368 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ پٹنہ میں مہیلا ہاٹ قائم کی جائے گی۔ تمام پنچایتوں میں لڑکیوں کے شادی ہال بنائے جائیں گے۔