تاثیر 21 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ، 21 مارچ:بہار کے بیگوسرائے میں بدمعاشوں نے مرکزی وزیر مملکت راج بھوشن چودھری کے ماموں کو گولی مار دی۔ بہار کے بیگوسرائے میں مجرموں نے جمعرات کی دیر شب مرکزی وزیر مملکت اور مظفر پور کے ایم پی ڈاکٹر راج بھوشن چودھری کے ماموں ملک سہنی کو گولی مار دی۔ وہ شدید زخمی ہو گئے۔ انہیں صدر اسپتال بیگوسرائے میں داخل کرایا گیا ہے۔ واقعہ چیریا بیریار پور تھانہ علاقہ کے کمبھی گاو?ں واقع بھگوتی استھان چوک میں پیش آیا۔ ملک سہنی اپنی دکان بند کر رہے تھے کہ فائرنگ ہوئی اور انہیں گولی لگ گئی۔
پولیس کے مطابق ملک سہنی دکان بند کرکے واپس آرہے تھے کہ مسلح بدمعاشوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک گولی سہنی کے پیر میں لگی اور وہ وہیں بے ہوش ہو گئے۔ اس کے بعد بدمعاش اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ سہنی کو صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کا علاج چل رہا ہے۔