حیدرآباد کی مساجد و دیگرمقامات پر رمضان کے رْوح پرور اجتماعات

تاثیر 13  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

حیدرآباد، 13 مارچ : شہر حیدرآباد کی مساجد، زیارت گاہوں اورخانقاہوں میں رمضان کے عظیم الشان اوررْوح پروراجتماعات دیکھے جارہے ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں فرزندان توحید تراویح، ذکرواذکار، توبہ، استغفار،قرآن خوانی، نمازوں کی ادائیگی اور درس قرآن کی مجالس میں مصروف ہیں۔ علمائے کرام کی جانب سے بابرکت ماہ صیام کی رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور فضیلتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی جارہی ہے۔ شہرحیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد کے علاوہ دیگراہم مساجد جیسے شاہی مسجد باغ عامہ، یکمنار کی مسجد، مالاکنٹہ کی مسجد اوردیگرمساجد میں نماز تراویح کے دلکش مناظر دیکھے جارہے ہیں۔ ساتھ ہی مصلیوں سے مساجد کی رونق بڑھ گئی ہے۔