تاثیر 12 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مدینہ منورہ،12مارچ :مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگران ادارے کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک 1446 ھ کے پہلے عشرے کے دوران مسجد نبوی ﷺ اس کی چھتوں اور صحنوں میں نمازیوں کی تعداد 9,705,341 تک پہنچ گئی۔مسجد نبوی کی نگران اتھارٹی نے ٹریفک کی ہموار روانی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی اور اطراف کے راستوں پر نگرانی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جن کا مقصد زائرین اور نمازیوں کی آمد ورفت میں سہولت فراہم کرتے ہوئے مسجد نبویﷺ کی راہداریوں تک رسائی کی سہولت فراہم کی ہے۔