تاثیر 18 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
سہسرام،18مارچ:بہار کے سہسرام ??میں گولی چلی ہے۔ٹاو?ن تھانہ علاقہ تکیہ میں زمین کے تنازعہ پر دونوں فریقین میں باہمی بالادستی کے لئے شدید فائرنگ ہوئی۔ جس کے بعد پولیس نے چھاپہ ماری کر 15 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔ کئی اسلحہ بھی برا?مد ہوئے ہیں۔ روہتاس کے ایس پی خود موقع پر گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
بتایا جاتا ہے کہ زمین کی خرید و فروخت کو لے کر دو فریقین میں جھگڑا چل رہا تھا۔ اس سلسلے میں پیر کی شام پنچایت بلائی گئی۔ اس میں بہت سے لوگ جمع تھے۔ اس دوران حالات مزید بگڑ گئے اور دونوں فریق ایک دوسرے پر الزامات لگانے لگے اور لڑائی ہونے لگی۔ حالات اس قدر بگڑ گئے کہ فائرنگ شروع ہو گئی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سہسرام ??نگر تھانے کی پولیس فورس کے ساتھ موقع پر پہنچی اور ہنگامہ کرنے والے لوگوں کو بھگا یا۔ روہتاس کے ایس پی روشن کمار نے چھاپہ مار کارروائی کی قیادت کی جو دیر رات تک جاری رہی۔ تکیہ محلہ میں واقع متعدد گھروں اور تنصیبات سے اسلحہ برا?مد ہوا ہے۔ کئی لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔