منگل کوٹ پولیس کی جانب سے افطار سامان کی تقسیم

تاثیر 21  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

بردوان 21/ مارچ (تاثیر بیورو) مشرقی بردوان ضلع کے منگل کوٹ میں بروز جمعرات کی شام سید شاہ یعقوب علی القادری رحمۃ اللہ علیہ کے مزار شریف پر مقامی تھانے کی پولیس نے افطار سامان تقسیم کیا۔ اس موقع پر منگل کوٹ تھانہ کے آئی سی، مدھو سودن گھوش، نے تقریباً ایک ہزار ضرورت مندوں کے ہاتھوں میں افطار کا سامان پیش کیا۔
آئی سی مدھو سودن گھوش کے مطابق، اس اقدام کا مقصد فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو مضبوط بنانا ہے۔ چند دن پہلے، منگل کوٹ کے نمو ہاٹ علاقے میں منگل چنڈی پوجا کے دوران ہزاروں عقیدت مندوں کے لیے پولیس نے پانی کا اہتمام بھی کیا تھا۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال ‘ایم ایس ڈی پی’ بلاک منگل کوٹ میں پولیس نے 150 سے زیادہ بے سہارا اور غریب افراد میں نئے کپڑے تقسیم کیے تھے۔