تاثیر 01 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی،یکم مارچ: جمعہ کی شام دوارکا موڑ میٹرو اسٹیشن پر ایک شخص نے ٹرین کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی میٹرو پولیس موقع پر پہنچ گئی، لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دیا۔ پولیس کو متوفی کے پاس سے کوئی ایسی دستاویز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت میں مدد مل سکے۔ فی الحال میٹرو پولیس متوفی کی شناخت کے لیے قریبی تھانوں سے رابطہ کر رہی ہے۔
میٹرو پولس کے مطابق جمعہ کی شام دوارکا موڑ میٹرو اسٹیشن پر ایک نوجوان کے خودکشی کرنے کی اطلاع ملی تھی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ تب تک سی آئی ایس ایف کے اہلکاروں اور میٹرو کارکنوں نے زخمی شخص کو بچایا اور ایمس لے گئے۔ جہاں ڈاکٹروں نے نوجوان کو مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے اسپتال پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔ فی الحال پولیس میٹرو اسٹیشن میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ کر کے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔