تاثیر 20 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
چنڈی گڑھ، 20 مارچ: تقریباً 12 گھنٹے کی محنت کے بعد، پنجاب پولیس نے جے سی بی کی مدد سے ریاست کی شمبھو اور کھنوری کی سرحدوں کو بلڈوزر چلاکرکلیئر کر دیا۔ راتوں رات پنجاب کی طرف کسانوں کی طرف سے بنائے گئے کیمپ (مستقل ڈھانچے) کو مسمار کر دیا گیا۔ آج صبح پٹیالہ رینج کے آئی جی مندیپ سنگھ سدھو اور پٹیالہ کے ایس ایس پی نانک سنگھ نے دونوں سرحدوں کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
چندی گڑھ میں مرکزی حکومت کے ساتھ بات چیت کے ساتویں دور کے بعد مختلف مقامات سے کسان مزدور مورچہ کے کنوینر سرون سنگھ پنڈھر اور سمیکت کسان مورچہ (غیر سیاسی) کے جگجیت سنگھ ڈلیوال سمیت تقریباً 200 کسان رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد پولس نے سرحد کو خالی کرنے کے لیے آپریشن شروع کیا تھا۔ جگجیت سنگھ ڈلیوال کو بدھ کی رات جالندھر کے ایک اسپتال لے جایا گیا۔ انہیں آج صبح ریسٹ ہاؤس منتقل کیا گیا۔