کٹھوعہ جیل سے دو موبائل فون برآمد

تاثیر 21  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

جموں, 21 مارچ :جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ واقع جیل میں معمول کی تلاشی مہم کے دوران دو موبائل فون برآمد کیے گئے، جس سے اس سخت سیکورٹی والی جیل میں سیکورٹی کوتاہیوں پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق برآمد شدہ فون سادہ موبائل فون ہیں۔ یہ فون جیل کے اندر کیسے پہنچے اور کون انہیں لے کر آیا، اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔کٹھوعہ جیل میں کچھ سخت گیر مجرم، بشمول گینگسٹر اور دہشت گرد قید ہیں۔ ایسے میں موبائل فونز کی برآمدگی قیدیوں کے بیرونی نیٹ ورکس سے رابطے کے امکانات پر تشویش پیدا کر رہی ہے۔حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔