ہرنوت سے لڑیں گے نشانت کمار، چاچا کا بڑا دعویٰ

تاثیر 23  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

نالندہ،23مارچ:بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے بیٹے نشانت کمار کی سیاسی انٹری کا راستہ صاف ہو گیا ہے، صرف رسمی اعلان باقی ہے لیکن اس سے قبل ہی یہ چہ مگوئیاں ہیں کہ وہ بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لیں گے اور حکومت بننے پر بڑی ذمہ داری سنبھال سکتے ہیں۔ جے ڈی یو لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ ساتھ اب ان کے گاو?ں کے لوگ اور کنبہ کے لوگ بھی چاہتے ہیں کہ نشانت سیاست میں ا?ئیں اور قیادت کریں۔ دریں اثنا ان کے چچا نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔
اپنے گاو?ں کلیان بیگھہ میں سی ایم نتیش کمار کے پڑوسی اودھیش سنگھ نے اپنے بھتیجے نشانت کمار کو اپنے والد کی طرح ایک شاندار اور ایماندار شخص بتایا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ نالندہ کے ہرنوت سے اسمبلی الیکشن لڑیں گے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کہا کہ صرف میرے گاؤں اور نالندہ کے لوگ ہی نہیں بلکہ پورے بہار کے لوگ چاہتے ہیں کہ وہ سیاست میں آئیں اور جے ڈی یو کی قیادت کریں۔