تاثیر 23 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
مشرقی چمپارن ، 23 مارچ :ضلع کے ترکولیا تھانہ پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ ماری کر بین الاضلاع شراب مافیا اشوک چودھری عرف اشوک مہتو سمیت گیارہ ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار شراب مافیا بنجریا تھانہ کے رہنے والے وشوناتھ چودھری کا بیٹا ہے۔ اس کے خلاف پٹنہ ، گیا ، سگولی ، ترکولیااور دیگر تھانوں میں شراب کی تجارت کا معاملہ درج ہے۔ پولیس کافی دیر سے اسے پکڑنے کی کوشش کر رہی تھی۔ پولیس نے اشوک کو گرفتار کرکے شراب کے کاروبار کے خلاف اچھی کامیابی حاصل کی ہے۔
ایس پی سورن پربھات نے کہا کہ ترکولیا پولیس شراب مافیا کے خلاف مسلسل اچھی کارروائی کر رہی ہے۔ اس طرح کے دیگر معاملات میں پولیس نے 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جس میں اسلحہ لہرانے والانوجوان چندن کمار یادو بھی شامل ہے۔جو ٹکوتا گوند پور پنچایت کے گوند پور کے رماکانت رائے کا بیٹا ہے۔ دیگر گرفتار ملزمین میں ناریاروا کے پردیپ کمار ، منیش کمار عرف منتوش کمار، بیلوارائی پیٹھیا ٹولہ کے رنجیت ، کھگنی کے بھوشن مہتو ،ناریاروا کے روپلال پاسوان، مہاناوا بازار کے سریندر شاہ ، ہرسدھی دھواہی کے سنجے کمار ، ہمانشو کمار ساکنہ وریت ، ہمانشو کمار اور مہا ناتھ کمار ہیں۔