تاثیر 28 مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن
ممبئی، 28 مارچ :ہندوستان کی نمبر 1 خواتین اسکواش کھلاڑی اناہت سنگھ اور ابھے سنگھ نے جے ایس ڈبلیو انڈین اوپن کے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ بامبے جم خانہ کے لان میں واقع آوٹ ڈور گلاس کورٹ پر جمعرات کو کھیلے گئے ان میچوں نے شائقین کو ایک انوکھا تجربہ فراہم کیا۔ یہ ہندوستان کا پہلا پی ایس اے اسکواش کاپر ٹورنامنٹ ہے۔پہلے سیمی فائنل میں ہندوستان کی نئی اسکواش سنسنی اناہت سنگھ کا سامنا تجربہ کار جوشنا چنپا سے ہوا۔ میچ بہت ہی دلچسپ رہا جہاں اناہت نے مضبوط ا?غاز کیا اور پہلا سیٹ ا?سانی سے جیت لیا۔ تاہم 38 سالہ جوشنا نے اپنے تجربے کا فائدہ اٹھایا اور دوسرا سیٹ جیت کر اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد اناہت نے شاندار واپسی کی اور کورٹ پر بہترین اینگل استعمال کرتے ہوئے اگلے دونوں سیٹ جیت کر 32 منٹ میں میچ جیت لیا۔ اناہت نے 1-3 (7-11، 11-5، 6-11، 6-11) سے کامیابی حاصل کی اور فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے سیمی فائنل میں، جو مردوں کے زمرے کا پہلا میچ تھا، ہندوستان کے ابھے سنگھ کا مقابلہ مصر کے کریم الحمامی سے تھا۔ ابھے نے مضبوط شروعات کی اور پہلے دو سیٹ ا?سانی سے جیت لیے۔ تاہم کریم نے تیسرا سیٹ جیت کر میچ کو سنسنی خیز بنا دیا۔ لیکن اس کے بعد ابھے نے چوتھے سیٹ پر پوری طرح قابو پا لیا اور 55 منٹ میں میچ 1-3 (4-11، 6-11، 11-6، 6-11) سے جیت لیا۔جے ایس ڈبلیو انڈین اوپن کا اسکواش ٹی وی اور مائکو پر ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔ کوارٹر فائنل کے بعد سے فین کوڈ بھی اسٹریمنگ پارٹنر کے طور پر شامل ہوا ہے۔