وزیر اعلی نتیش کمار کی جانب سے خصوصی اساتذہ کوتقرر نامے

تاثیر 01  مارچ ۲۰۲۵:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، یکم مارچ:وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ا?ج وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ واقع ’سمواد‘ میں 59 ہزار 28 خصوصی اساتذہ کو تقرری نامہ دئے۔ اس میں 55 ہزار 845 پرائمری اساتذہ، 2532 سیکنڈری اساتذہ اور 651 ہائر سیکنڈری اساتذہ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے علامتی طور پر نیلم کماری، رستم علی، نیلو رائیاور دیپک کمار تیواری کو تقررنامہ سونپے۔
اس موقع پر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش نے کہا کہ جب ہمیں یہاں کام کرنے کا موقع ملا تو تعلیم کے میدان میں بہتری کے لیے بہت سے قدم اٹھائے گئے۔ اساتذہ کی شدید کمی کے باعث سال 2006-07 سے بڑے پیمانے پر پنچایت اور میونسپل اداروں کے ذریعیکنٹریکٹ اساتذہ کی تقرری کی گئی جن کی کل تعداد تقریباً 03 لاکھ 68 ہزار ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سال 2023 کے بعد بہار پبلک سروس کمیشن کی جانب سے سرکاری اساتذہ کی بھرتی کے لیے ایک امتحان لیا گیا جس میں 28 ہزار کنٹریکٹ اساتذہ نے بھی امتحان پاس کیا اور سرکاری اساتذہ بن گئے۔ ہم نے فیصلہ کیا کہ تعینات اساتذہ کے لیے الگ امتحان لیا جائے گا اور انہیں اس کے لیے 5 مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ایک لاکھ 87 ہزار 818 کنٹریکٹ اساتذہ نے پہلے قابلیت کا امتحان پاس کیا اور 66 ہزار 143 ملازم اساتذہ نے دوسرا قابلیت کا امتحان پاس کیا۔ ا?ج یہاں 100 اسپیشل اساتذہ کو تقرری لیٹر دیے جا رہے ہیں، باقی لوگوں کو اضلاع سے تقرری لیٹر دیے جا رہے ہیں۔